مردان(بیورو رپورٹ)مردان بورڈجعلی امیدوار سکینڈل کا اہم کردار کمرہ عدالت سے گرفتار۔معززعدالت نے مبینہ ملزم کا قبل از وقت گرفتاری ضمانت منسوخ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مردان بورڈ کے نویں کلاس کے امتخان میں پکڑے گئے گڑھی کپورہ مردان کے بوگس (جعلی) امیدوار شفیع اللّه ولد سلیم اللّه کے کیس میں مطلوب مبینہ ملزم طلحہ سلیم ولد سلیم اللہ کا قبل از وقت گرفتاری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج مردان نے منسوخ کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مبینہ ملزم طلحہ سلیم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے احکامات دیے – مقامی پولیس نے مبینہ ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا -ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم طلحہ سلیم ولد سلیم اللّه سے مزید تفتیش جاری ہے – یاد رہے کہ طلحہ سلیم نے اپنے بڑے بھائی شفیع اللّه کو اپنی جگہ پرچہ حل کرنے کے لیے بٹھایاتھا جوکہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا- عوامی حلقوں ، سٹوڈنٹس اور میڈیا نے عدلیہ ، مردان بورڈ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو جعل سازی ، دونمبری ، دھوکہ دہی ، ناجائز اور غیر قانونی کاموں سے بچایا جاسکے –