سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) شلمانی قومی رورولی نے اتفاق رائے سے حاجی عمرزیب کو صدر جبکہ حاجی محمد حیات خان کو چیئرمین مقرر کر دیا۔دیگر عہدہ داروں کا چناؤبھی اتفاق رائے سے کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں سخاکوٹ میں حجرہ حاجی عمرزیب میں شلمانی قوم کا ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں شلمانی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر حاجی عمر زیب نے کہا کہ شلمانی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے انکے حقوق کیلئے جدوجہد کرونگااور کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگاشلمانی قوم کے حقوق لیکر رہونگا۔اجتماع سے حاجی محمد حیات خان، مومن خان، حاجی حسین احمد، عطاء اللہ، عثمان خان، منطور خان، افتا ب خان، تیمور خان، بختی زمان، ضیا ء اللہ نے بھی خطاب کیا۔ نومنتخب صدر حاجی عمرزیب نے کہا کہ شلمانی قوم یہاں پر سالہا سالوں سے آباد ہے مگر پھر بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے شلمانی قوم کسیاتھ ہر دور میں زیادتی کی گئی اور انکے حقوق پامال کئے گئے مگر کسی نے اسکا تدارک نہیں کیا۔شلمانی قوم کیساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کرینگے اور انکے محرومیوں کا آزالہ کرینگے۔ہم کسی قوم کے خلاف نہیں تمام اقوام کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اور انکے ساتھ امن وبھائی چارہ چاہتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ شلمانی قوم وسائل اور افراد قوت کے اعتبار سے سب سے مضبوط ہے مگر باہمی نااتفاقی کی وجہ سے منقسیم ہے اندروانی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینگے اپنے بچوں کوتعلیم یافتہ بنائینگے اور منشیات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرینگے۔انہوں نے کہا کہ شلمانی قومی رورولی پشاور اور سوات میں بلڈبینک قائم کرینگے جو صرف شلمانی قوم کیلئے نہیں بلکہ اس ہر کسی کوخون کی ضرورت ہوں تودستیاب ہوگا۔اخر میں نومنتخب صدر حاجی عمرزیب سے اانکے عہدے کاحلف لیا گیا