الپوری (مانند نیوز ڈیسک) جدید سہولیات سے اراستہ شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری کا دوسرا برانچ نے کام شروع کردیا، صحت انصاف کارڈ پر مفت کئے جاتے ہیں۔تمام تر سہولیات فراہم کرینگے،ہسپتال انتظامیہ۔افتتاح گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر عبد الوحید اور میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر رابعہ وحید نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں عمائدین علاقہ اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی اور شانگلہ میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الوحید کا کہنا تھا کہ شانگلہ ایک پہاڑی علاقہ ہے یہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، صحت کے میدان میں نجی مراکز کا کردار قابل ستائش ہیں، صحت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بھروئے کار لائیں گے، ہمارا بنیادی مقصد شانگلہ کے عوام کو سستا اور معیاری علاج معالجہ کی فراہمی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر شانگلہ میڈیکل کمپلیکس متوکل خان کا کہنا تھا کہ شانگلہ کا شمار خیبرپختونخواہ کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے، شانگلہ میڈیکل کمپلیکس مینجمنٹ اپنی روایات اور معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، میڈیکل آلات اعلیٰ کوالیفائڈ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم یہاں کے غریب عوام کو صحت کے تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، انھوں نے کہا کہ شانگلہ کی تاریخ میں پہلی بار شانگلہ میڈیکل کمپلیکس میں سیام مشین کے ذریعے آپریشن کیا جائے گا، تمام تر آپریشن اور ڈیلیوریز صحت انصاف کارڈ پر مفت کئے جاتے ہیں،مینجنگ ڈائریکٹر متوکل خان کا مزید کہنا تھا کہ نیو شانگلہ میڈیکل کمپلیکس میں تمام جدید میڈیکل آلات اور ٹیکنیکل سٹاف موجود ہیں، یہاں مریضوں کو ہر قسم سروسز مہیا کی جائے گی جبکہ ہسپتال میں دیگر سہولیات کے ساتھ مریضوں کی آسانی کیلئے فری لفٹ سروس بھی مہیا کی گئی ہے، نیو شانگلہ میڈیکل کمپلیکس الپوری میں مزید اصلاحات لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ یہاں کے غریب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولت ان کے دہلیز پر میسر ہو۔