لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کئے جائیں گے۔وزیراعلی عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی، صوبائی وزیر نے ہائر ایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جدید تعلیم ہر بچے کا حق ہے، تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بننے سے طلبہ کو گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے، صوبہ بھر میں مزید 86 نئے کالجز قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جامعات میں چپ ڈیزائننگ ٹولز پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں 75نئے کالجزبنائے گئے ہیں، تعلیم دوست اقدامات کی بدولت عالمی اور ایشیائی رینکنگ میں پنجاب کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذہین اور مستحق طلبہ کو83 کروڑ 40لاکھ روپے کے رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ دئیے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے