اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جبکہ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی، اسی طرح تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔حکومت نے ملک میں تیار ہونے والی چینی کے ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 فی کلو گرام مقرر کئے ہیں، اس طرح درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔حکومتی فیصلے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی اور قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے