بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ میں نئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے کسی بنجر اور موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے سوات موٹر وے پر آلہ ڈھنڈ کی زرعی اراضی پر سیکشن فور ختم کیا جائے ہسپتال کی مجوزہ سائٹ نہ صرف وزیر اعظم کے ویژن گرین پاکستان کی خلاف ورزی ہے بلکہ مالکان کا واحدذریعہ معاش اور سینکڑوں افراد کا روزگار ختم کرنے کے مترادف ہے اگر ہمارا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تواحتجاجا پنجاب نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہارآلہ ڈھنڈ ڈھیری کے نمائندہ وفدنے منظور عالم کی قیادت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ دس مالکان سیکشن فائیو اے کے تحت اپنے تحفظات اور عدم رضا مندی کا اظہار کر چکے ہیں اسلئے متبادل جگہ کا بندوبست کیا جائے انھوں نے کہاکہ ہم اس اہم منصوبے کے حق میں ہیں تاہم ہمارامطالبہ ہے کہ ہسپتال آلہ ڈھنڈ کوکڑئی کی 120کینال زرعی زمین پر تعمیر نہ جائے بلکہ اس کیلئے کسی قریبی بنجراور بے کارجگہ کا انتخاب کیا جائے انھوں نے کہا کہ علاقہ پہلے ہی دہشت گردی زلزلے اور سیلاب سے متاثر رہا ہے اسلئے اب عوام اپنی قیمتی زیر کاشت زمین ہسپتال کو دینے کیلئے تیار نہیں انھوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان صوبائی وزیر شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر سے صورت حال فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے