الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نواب گل بنگش کا مختلف بازاروں اور سکولوں کا دورہ۔ٹرانسپورٹ اڈوں میں کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔کروڑہ بازار میں دکانوں کو چیک کرتے ہوئے اے سی ریونیو نواب گل بنگش کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔اشیاء خردنوش کی اصل معیار میں ملاوٹ کرنے والوں کیساتھ سختی سے بھرتا جائے گا اور انکے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔عوام انتظامیہ کو خودساختہ نرخوں پر فروخت،ملاوٹی اشیاء پر اطلاع دیں بھرپور کاروائی کی جائے گی۔مہنگائی کے آڑ میں عوام کو خودساختہ نرخ چلانے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑاجائے گا ایسے دکانداروں اور تاجروں کی سرزنش کی جائے گی۔کروڑہ اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ اڈے چیک کرتے ہوئے اے سی نواب گل بنگش نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کرائے کے معاملے پر عوام سے تعاؤن کریں اور کروناایس و پیز کے تحت سواریاں بٹھائے خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی۔سکولوں کے دوروں کے موقع پر انھوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ کلاس روم میں ماسک پہن کر آئے،سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں اور طبیعت خراب ہونے کے سلسلے میں قریبی ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ اس وباء کا خاتمہ ممکن ہوسکیں اور اسکے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کرکام کرنے کی اشد ضرورت ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے