پشار (مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کا ریجنل کیمپس میں پی ایچ ڈی کلاسز شروع کر نے کا فیصلہ۔اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔شمالی وزیر ستان میں ریجنل دفاتر قائم کرینگے۔جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔ان کے لیے نزدیکی سنٹر میں انٹر نیٹ فر اہم کرر ہے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ریجنل کیمپس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔جن کے لیے اساتذہ بھرتی کاعمل جلد شروع کیا جائے گا۔اس طرح خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع شمالی وزیر ستان اور جنوبی وزیر ستان میں ریجنل دفاتر قائم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔جہاں استطاعت نہ رکھنے والے طلبہ کو مفت تعلیم دی جا ئے گی۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی پر وفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کیمطابق صوبے کے جن دور دراز علاقوں میں انٹر نیٹ کی سہولت نہیں ہے۔ان کے لیے نزدیکی سنٹر میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔پشاور ریجنل کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی اسلام آباد پر وفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے بتایا کہ تعلیم کے بغیر تر قی حصول ناممکن ہے۔جن اقوام نے تعلیم کے میدان میں تر قی کی ہے۔وہ آج دنیا  پر حکمر انی کررہے ہیں۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہم سمارٹ کلاسسز کا اجر اء کرر ہے ہیں۔تاکہ طلبہ وطالبات کا تعلیمی سلسلہ بلاتعطل جاری رہ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے