سوات (مانند نیوز ڈیسک) الپوری پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گل امریز ولد محمد افضل خان سکنہ بازارکوٹ کو ناکہ بندی اور گشت کے دوران پکڑ کر گرفتار کر لیا گیاگرفتار منشیات فروش کے قبضے سے تیراہ سوگرام سے زاہد چرس برامد کرلی گئیمنشیات فروش کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمات درج رجسٹر کر لیا گیا*کاروائی ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف، کوٹکے چوکی انچارج محمد امین اور نیٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی ایس ایچ او تھانہ الپوری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی، ڈسٹرک پولیس آفسر شانگلہ رحیم شاہ خان کی ویژن اور سب ڈویژنل پولیس آفسر الپوری امجد علی کی ہدایت کے مطابق الپوری سے بہت جلد ہی منشیات یعنی چرس جیسا ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔