لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معروف صنعتکار ایوان صنعت و تجارت ملتان کے سابق صدر اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں صنعت و تجارت کے فروغ، لنگر خانوں کا قیام او ردیگر فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملتان میں نوجوانوں کے لئے قرض حسنہ سکیم شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں نوجوانوں کو قرض حسنہ فراہم کرے گی۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں عوامی مقامات پر مزید لنگر خانے قائم کئے جائیں گے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سولر پاور واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹس پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ خواجہ جلال الدین رومی نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں پلاٹ کی الاٹمنٹ شروع کرنے پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے،چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں کو کاروبار کے لئے مراعات دیں گے، مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے ملتان میں جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت 11 فلٹریشن پلانٹ کی بحالی پر مسرت کا اظہار کیا۔خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جلال الدین رومی فاؤنڈیشن ملتان میں عرصہ دراز سے بند 11 فلٹریشن پلانٹس کے انتظامات بھی کرے گی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے