مالاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہ کوگرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 2009 میں تخریب کاری کے لیے ضلع بونیر میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے۔گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی اور اس سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے