کراچی (مانند نیوز ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے اضافہ ہوا۔، منگل کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستان روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 169 روپے 95 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی۔