ٹل (مانند نیوز ڈیسک) نادرا آفس ٹل میں مشکلات کے خاتمے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس میں جے یو آئ کے تحصیل زمہ دران، سابقہ ناظمین اور پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نادرہ آفس کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ نادرا افس ٹل میں سائلین کو انتہائ مشکلات کا سامنا ہے کیو کہ سٹاف کی کمی اور معلوماتی ڈیسک نہ ہونے کی بدولت سائلین دن بھر خوار و ذلیل ہوکر بغیر کام کے لوٹ جاتے ہے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کے یو ائ کے رہنماء سابقہ تحصیل نا ظم پیاوزار وزیر، سابقہ ڈسٹرکٹ نمبر حاجی عبد العزیز خٹک،قاری مطیع اللہ و دیگر نے کہا کذشتہ دنون کھلی کچہری اور دیگر مواقع پر نادرہ آفس ٹل کے خلاف اپنے شکایات درج کرا چکے تاہم ذمہ دران تھا سے مس نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز سے آئے ہوئے سائلین بالخصوص عورتیں سفری مشکلات کے باوجود دن بھر انتظار کروا کے نمبر آنے پر مطلوبہ شرائط کی کمی کی خاطر انہیں دوبارہ آنے کا کہا جاتا ہے جس کی بدولت سائلین مشکلات کا شکار ہوجاتے ہے انہوں نے محکمہ داخلہ سمیت ڈی جی نادرہ اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن سمیت ڈپٹی کمشنر ہنگو سے مطالبہ کیا کہ وہ نادرہ آفس ٹل میں سٹاف کی کمی سمیت خواتین سٹاف کی تعیناتی اور معلوماتی ڈیسک کو فی الفور شروع کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے تاکہ تحصیل ٹل کے غریب عوام میں مزید بے چینی نہ پھیل سکیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے