ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان (PSP) کا چہلم امام حسین کیتناظرمیں کییگئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف ایریاز کادورہ ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے چہلم امام حسین کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہنگوشہر کے مختلف ایریازکادورہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے شہرکیتمام داخلی وخارجی راستوں پرتعینات پولیس ناکہ بندیوں کوبھی چیک کیا۔ڈی پی او نے دورے کے دوران چہلم امام حسین کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلیے پولیس کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کاتفصلی جائزہ بھی لیا۔اس موقع پرانہوں نیڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بدوران ڈیوٹی چوکس اورالرٹ رہنے کیساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ استعمال کرنیکی تاکید کی۔انہوں نیاہلکاروں پرزوردیاکہ وہ دوران ڈیوٹی کوروناایس اوپیزکوفالوکریں اورشہریوں کو بھی کورونا ایس اوپیزپرعمل درامد کا پابندکریں۔ڈی پی نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مشکوک اوراجنبی اشخاص پرکڑی نظررکھیں اور شہرمیں داخل ہونیوالی تمام گاڑیوں کی تلاشی کویقینی بنائیں۔ڈی پی او نے اہلکاروں پر زوردیا کہ وہ چہلم امام حسین کی حساسیت کے پیش نظر اپنے فرائض ایمانداری اورجانفشانی سے سر انجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے