ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کاڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر اوڈی پی او تورغر سید مختار شاہ کے ہمراہ مچئی سر کا دورہ عمائدین علاقہ سے ملاقات۔ڈی پی او ز نے ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کو اپنے اپنے اضلاع کے حدود و اربع، جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی کاووشوں، پولیس کے اقدامات اور مختلف اہم مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس کی محنت اور جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر ضلع تورغر کے عمائدین علاقہ و مشران سے ملاقات بھی کی اور علاقہ مچئی سر کا بھی دورہ کیا اور گجرقوم کے معززین سے ملاقات کی گئی۔ضلع تورغر میں پائے جانے والے زمین کے تنازعہ کے حل کے لئے معززین سے بات چیت کی گئی تاکہ باہمی رضہ مندی اور اشتراک سے اس مسئلہ کا کوئی خاطر خواہ حل نکالا جا سکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تورغر جرائم کے تدارک کے لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ ہزارہ بھر میں سب سے زیادہ پر سکون علاقہ ہے اور جرائم کی شرح بھی کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آ پ لوگو ں کے اپنے علاقہ میں آنے کا میر ا مقصد یہی ہے آپ لوگو ں کے ساتھ مل بیٹھ کر آپ لوگوں کے درمیان جو تنازعات ہیں انکو حل کیا جائے اور پر امن ماحول کو استوار رکھا جائے تاکہ امن و امان کے صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔ آپ لوگ امن و اما ن کے قیام میں اپنی پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،آپس کے تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کریں اور اپنے علاقہ کے افسران کو اعتماد میں لے کر باہمی رضہ مندی سے مثبت حل نکالیں۔ پولیس کے لئے تمام لوگ برابری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پولیس میرٹ کی بنیاد پر مثبت حل کی خواہاں ہے اور کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گئی اور اگر کسی کے حق کو پس پشت کیا گیا تو اس کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امن و امان کی صورتحال کو کنڑول میں رکھنے کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور آپ لوگوں سے بھی التماس ہے کہ امن و امان میں بگاڑ پیدا کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں ہرگز نہ لیں۔اور مل بیٹھ پر کوئی بہترین حل نکالیں جس میں تمام کی رضا مندی شامل ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے