ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنا منٹ سپارٹا ایف سی واہ نے ہمالیہ ایف سی کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی جنرل (ر) ایاز سلیم رانا وومن میڈیکل کالج کے انور سعید اعوان اور اعجاز اکبر خان اور سردار امان خان ایڈوکیٹ نے انعامات تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ نیشنل ہاکی پلیئر حافظ ساجد اور زہیب خان بھی موجود تھے کلیم خان کے زیر اہتمام نواں شہر گراؤنڈ میں جاری آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایک دلچسپ سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مقابلے کے بعد سپارٹا کلب واہ نے ہمالیہ نواں شہر کو پنلٹی ککس پر 4-0سر شکست دیدی میچ مقررہ وقت وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کے گاز میں سپارٹا واہ کے فارورڈ نے بال کو جال کی راہ دکھا کر برتری حاصل کر لی جسے ہمالیہ کے فارورڈ نے میچ کے آ خری لمحات میں گول بنا کر مقابلہ برابر کر لیا اور پنلٹی ککس پر سپارٹا واہ نے چار صفر سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ اپنے نام کر لیا اس موقع پرپر مہمان خصوصی جنرل ایاز سلیم ران نے کہا کے جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے نواں شہر گراٗونڈ کی تزئین و آرائش کے کام کی یقین دہانی کرائی اور آئی کے ویلفئیر فاؤنڈیشن کے لئے انکی تمام تر خدمات حاضر رہیں گے اس موقع پر سردار امان ایڈوکیٹ نے آئی کے ویلفئیر ٹرسٹ کے لئے اپنی خدمات بغیر کسی معاوضہ کے حاضر ہونگی جس پر آرگنائزر کلیم خان نے انکا شکریہ ادا کیا۔