ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبے میں 200ڈاکٹرز اور50نرسز کو بھرتی کیا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن کے تحت صوبہ بھر میں بلا تفریق لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد عملی طور پر صحت سمیت دیگر شعبوں میں کام ہورہا ہے، خوشی ہے کہ ہم نے ترقی کے جس سفر کا آغاز کیا ہمیں اس کے نتائج مل رہے ہیں، ہسپتالوں کو عالمی معیار کے مطابق لانا چاہتے ہیں،یہ انقلاب ہے کیونکہ مڈل کلاس اور غریب کو صحت کارڈ کی بدولت10لاکھ روپے سالانہ تک کی صحت کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے ہمراہ سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فرروی سے اگست کے 6ماہ کے عرصہ کے دوران صحت کارڈ کے ذریعے 3لاکھ شہریوں نے صحت کی مفت سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔ صرف اگست کے مہینے میں 50ہزار لوگوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا،ریاست مدینہ کا جو وژن عمران خان نے قوم کو دیا، صحت انصاف کارڈ نے اس جذبے کو ثابت کیا ہے۔ صحت کے شعبہ میں ریفارمز کے حوالے سے علی امین گنڈہ پور نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ درازندہ کے دور افتادہ علاقے میں ٹائپ ڈی ہسپتال قائم کردیا ہے جہاں نہ صرف مقامی افراد بلکہ ملحقہ بلوچستان کے علاقوں کے عوام کی مستفید ہونگے۔وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتالوں کے تحت 4ہسپتال ساؤتھ، نارتھ، ہزارہ ا ور پشاور ریجن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے