پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بدھ کے روز ڈینگی وائرس کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبے میں ڈینگی وائرس کی تازہ صورتحال اور ڈینگی کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات اور دیگر متعلقہ اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایک مؤثر مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی سطح پر الگ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے علاوہ ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کرے گی اورڈینگی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس کو متعلقہ حکام کی طرف سے صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد، ڈینگی مریضوں کیلئے علاج معالجے کے انتظامات، بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیگر مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش،  متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں، کمشنر پشاور اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبہ بھر میں اب تک ڈینگی کے 1173 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں سے 1068مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت ڈینگی کے 105 مریض زیر علاج ہیں اور صوبے میں اب تک ڈینگی سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 253 ہے اور ان میں سے اب تک  213 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ضلع پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے 10 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس ضمن میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے ایک جامع ایکشن پلان منظور کر لیا گیا ہے۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے درکار تمام ضروری ادویات اور سامان اضلاع کو فراہم کردیا گیاہے۔ لوکم سسٹم کے تحت اینٹمالوجسٹ بھرتی کرکے 20 اضلاع میں تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 37 ریگولر اینٹمالوجسٹ کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور جلد اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کم سے کم 10 بستروں پر مشتمل ڈینگی یونٹس قائم کئے گئے ہیں اور تمام اضلاع میں ڈینگی فوکل پرسنز تعینات کئے گئے ہیں، پشاور سمیت دیگر ہائی رسک اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جارہے ہیں اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے مچھر مار اسپرے اور فومیگیشن مہم جاری ہے۔ ہاٹ سپاٹس میں ڈینگی لاروا کوختم کرنے کے لئے کیمیکل اسپرے کئے جارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے