ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ تعلیمی بورڈ نے 18ستمبر کو تاج شادی ہال باڈوان میں سالانہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ نتائج 2021 کا اعلان کرتے ہو ئے اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان تھے۔اس موقع پر تقریب میں پو زیشن ہو لڈر طلبہ وطالبات کے والدین،اساتذہ اور مختلف سکولز کے پر نسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نتا ئج کے اعلان سے قبل تقریب سے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان ایڈوکیٹ،چئیر مین ملاکنڈ تعلیمی بورڈ پر وفیسر ڈاکٹرزمین گل خطاب کیا۔صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان ایڈوکیٹ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں ٍ نے ملاکنڈ بورڈ کی کر دار کو سراہا اور کہا کہ کر ونا کی مشکل وبا ء میں بھی امتحان لیکر تعریف کرنا چاہیے۔انہوں نے طلبہ کو خوشخبری سناتے ہو ئے کہا کہ ائندہ فری میڈیکل،فری انجنیئر نگ میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام لئے جا ئیں گے۔سیکرٹری وقائمقام کنٹر ولر ملاکند بورڈ نے نتائج کیا۔تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا سالانہ میٹرک امتحان میں ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ عریشہ آحمد نے 1096نمبر حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا۔میٹرک میں 47340طلبہ کامیاب،نتیجہ 97.84رہا۔ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021کے نتا ئج کا اعلان کردیاہے۔جماعت دہم میں مجموعی طور پر 48383امیداواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔جس میں 47340امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 97.84فیصد رہا۔ملاکنڈ بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحان میں ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ عر یشہ آحمد دختر آحمد خان رول نمبر 137700نے 1076نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ 10امیداواروں نے 1094نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پردوسری پو زیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن پر ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے اریبہ شمس دختر شمس الہدی رول نمبر 137670،اسلامیہ ماڈل سکول خزانہ موڑ باجوڑ کے الحاج الدین ولد گلستان رول نمبر 165114،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سعد حیدر ولد غلام حیدر رول نمبر82 1838،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سارہ زمان ولد شاہ زمان رول نمبر 137707،الھدی ماڈل سکول اوچ دیر لو ئر کے رو ح اللہ ولد ثناء اللہ رول نمبر 145638،دیر پبلک سکول تیمرگرہ کے سید خلیل اللہ ولد سعید اللہ رول نمبر 147869،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے فر یال علی ولد احسان اللہ رول نمبر 137671،دی سمارٹ سکول بلامبٹ کے طیبہ اکرم قاضی دختر قاضی اکر ام اللہ رول نمبر 154396،ملاکنڈ پبلک سکول کے بہر وز خان ولد امجد علی رول نمبر 139116،تیمر گرہ ماڈل سکول کے محمد ادریس ولد فائندہ خان رول نمبر 147749نے 1094نمبر لیکر دوسری پو زیشن حاصل کی۔5امیداروں نے 1092نمبر حاصل کرکے مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن پر المسلم ماڈل سکول لیکوری کامبٹ کے عماالدین ولد شاہ نوازخان رول نمبر 157071،گورنمنٹ ہا ئی سیکنڈری سکول کوٹ ملاکنڈ کے ثناء بی بی وختر محمد اقبال رول نمبر 111263،اویسینہ ماڈل سکول درگئی کے یومنا زاہددختر زاہد اقبال رول نمبر 137806،گورنمنٹ ہا ئی سکول شمشی خان کے صہیب محمد ولد آختر ایو ب رول نمبر 146902،کیمبریج پبلک سکول خار ملاکنڈ کے جوریہ ولد زورطلب خان رول نمبر 140413نے 1092نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گر وپ جماعت دہم میں مجموعی طور 41177امیدواروں میں سے 40492امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 98.34فیصد رہا۔آرٹس گروپ جماعت دہم میں مجموعی طور پر امیداروں کی تعداد 7206تھی۔6848امیدوار کامیاب ہو ئے۔اور ان کانتیجہ 95.03فیصد رہا۔میٹرک رزلٹ کے بعد سیکرٹری وقائمقام کنٹرولر سعید احمد ثانی نے تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا سالانہ انٹر میڈیٹ نتا ئج کا اعلان کیا۔فرسٹ پوزیشن پر 4امیدواروں نے 1076نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا.ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2021کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 35517امیدواروں میں سے 31731کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 89.34فیصدرہا۔ فرسٹ پوزیشن پر 4امیداروں نے کامیابی حاصل کی۔رول نمبر 328593پرعلامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیرلوئرکے محمد اسما عیل ولد سلطان محمد،رول نمبر 331921پرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑکے وسیم حسین ولد لعل زمان،رول نمبر 327031پرگورنمنٹ کالج واڑی کے معاز آحمد ولد سلطان عالم،رول نمبر 331101پرحرا سکول اینڈ کالج درگئی کے محمد نوازولد شیر علی نے 1076نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔رول نمبر 322365پر ایڈورڈ کالج تیمر گرہ کے سویراگل دختر سلطان زیب اور رول نمبر 330904پرحرا سکول اینڈ کالج درگئی کے طالبہ حراء آمین ولد فضل آمین نے 1074نمبر حاصل کرکے دوسری پو زیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن پر 7امیدواروں نے 1072نمبر لیکرمجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن رول نمبر 329907پر اکسفورڈ سکول کالج بٹ خیلہ کے طالبہ زاری اسحاق وختر اسحاق نبی،رول نمبر 322715پر عبد القدیر خان سکول تیمر گرہ کے بلال احمد ولد مجبور خان،رول نمبر 322395پر ایڈورڈ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالبہ فریال تسنیم وختر سدیس خان،رول نمبر 332810پرگورنمنٹ ڈگری کالج ناوگئی باجوڑ کے سعید اللہ ولد سید محمد،رول نمبر 326325پر علامہ اقبال سکول اینڈ کالج تیمر گرہ کے صباء گل وخترمحمد حاکم خان،رول نمبر 321225پر جینئس ماڈل کالج چکدرہ کے محمد ریاض الحق ولد محمد سیر اج،رول نمبر 324988پراسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے شاہ فیصل ولد شاہ ولی خان نے 1072نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر چئیر مین ملاکنڈ بورڈ ڈاکٹر زمین گل نے ملاکنڈ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فی کس 50ہزار روپے،دوسری پوزیشن فی کس 45جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فی کس 40ہزار روپے انعام دیاگیا۔امتحانات کے دوران سیلا بے ریلے میں بہہ جانے والی میدان دیر لو ئر کے طالبہ مریم بی بی کے لو احقین کو 50ہزار روپے اور اعزازی میٹرک پاس سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا۔ ملاکنڈ بورڈ امتحانی نتائج کے بعد اپنے دفتر میں امتحانات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکرٹری ملاکنڈ بورڈ سعید احمد ثانی نے کہا کہ ملاکنڈ بورڈ کو ڈیجیٹلا ئزڈ کرر ہے ہیں۔طلبہ آسانی کے لیے رزلٹ اور دیگر امور ان لا ئن کردئیے ہیں۔طلبہ شکایات کا جائزہ لیا جائیگا۔امتحانات صاف اور شفاف انداز میں مکمل ہو ئی ہے۔طلبہ پڑھا ئی پر توجہ دیں۔کسی بھی طالبعلم سے زیادتی نہیں ہو گی۔