پبی (مانند نیوز ڈیسک) معروف سیاسی وسماجی شخصیت و سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی نواب کی گرفتاری،کارکنوں کے احتجاج پر رھائی کے بعد دوبارہ گرفتاری، سیاسی قیادت سے مذاکرات کے بعد رھائی خبر پر ڈی پی او آپے سے باہر، پولیس کو دوبارہ گرفتاری کے احکامات دے دئے، پولیس نے معاملہ رفع دفع کرنے کے بہانے سے تھانے بلاکر دوبارہ گرفتار کرلیا، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام نے پولیس کے خلاف احتجاج کااعلان کردیا نوشہرہ پولیس نے سیاسی انتقامی کاروائی کی بڑامثال قائم کردی نہ جلوزئی پولیس کی سرچ آپریشن میں مسلم لیگ ن کے پشاور ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری کے خلاف لائسنس یافتہ اسلحہ پر کاروائی اور 15AA کے پرچے کے اندراج کے بعد سیاسی قیادت کے احتجاج کے بعد جب ڈی ایس پی پبی روشن زیب کے دفتر میں پولیس اور سیاسی قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے اور مذاکرات کے بعد رھاکیا گیا تو اسکے بعد ڈی پی او نوشہرہ نے پولیس کو دوبارہ گرفتاری کے احکامات دے دئے۔ جس پر مقامی پولیس نے حاجی نواب خان کو بہانے سے تھانے بلایا اور دوبارہ گرفتار کردیا، حاجی نواب خان کی ہراسمنٹ اور انکے خلاف انتقامی کاروائی پر جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ڈی پی او پی ٹی آئی جائنٹ کر چکے ہیں۔ پولیس کو اگر سیاسی مخالفین کو ھراساں کرنے کا فریضہ سر انجام دیگی تو پھر اس ملک کا خداحافظ، انہوں نے کہا کہ ہم نوشہرہ پولیس کی سیاسی اکھاڑے میں بطور ایندھن استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث پولیس حکام کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہاکہ ھم اس واقعے کے خلاف باقاعدہ احتجاجی تحریک کا بھی آغاز کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے