ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر خوراک عاطف خان،سیکرٹری فوڈ خیبر پختونخواہ  خوشحال خان،ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فدائالرحمان کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے ہدایت فلور ملز کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران گندم کی پسائی،سٹاک رجسٹرڈ،سبسڈائیز آٹے کی دستیابی،بوری کاوزن،صفائی اور ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو گلاب گل نے ملز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی۔ آٹا ڈیلرز کو بروقت سبسیڈائیز آٹا  فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں واضع کیاکہ غیر معیاری آٹے کی خرید وفروخت میں ملوث ملز مالکان اور آٹا ڈیلرز کے خلاف کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔جبکہ بعدازں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے آٹا ڈیلرز کے دوکانوں کا بھی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران دوکانوں میں سرکاری آٹے کی دستیابی چیک کی۔اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے