سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کے لئے بنیادی تعلیمی ڈھانچے میں اصلاحات نہایت ہی ضروری ہے،  یہی وجہ ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے اس پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں سکولوں کو اپگریڈ بھی کررہی ہے، اسی طرح بچوں کی ذہنی نشونما اور تعلیمی ماحول میں مثبت تبدیلیوں کے فروغ کے لئے اساتذہ کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی بھی دشواری کا سامنا نا کریں اور بچے چاہیں امیروں کے ہوں یا غریب کے سب کو ایک جیسا تعلیمی ماحول ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگئی سیدوشریف میں گورنمنٹ ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ پانے اور کلاسز کے اجراء کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے شگائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول شگئی کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیر سیکنڈری کا درجہ ملنے سے شگئی میں زیر تعلیم بچوں کو ہائیر سیکنڈری تعلیم کی سہولت گاؤں میں ہی میسر آئے گی جس کے لئے انہیں دور دراز کالجوں کا رخ کرنا پڑتا تھا اور اکثریت داخلے سے محروم رہ جاتے تھے۔ چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول حاجی بابا مینگورہ میں منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے