بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز الطاف احمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق نے جمعرات کے روز لیوی پوسٹ خار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ خان، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی افسران و نمائندوں کے علاوہ معززین علاقہ،سول سو سائٹی اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اورمشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جن میں پینے کے صاف پانی،صفائی و ستھرائی،نکاسی آب،قبرستان، لیوی پوسٹ کا قیام،آوارہ کتوں کی بہتات، پرائیویٹ ہسپتالوں کی گندگی،گلیو ں اور راستوں کی پختگی،بازار میں پارکنگ اور صحت سے متعلق مسائل شامل تھے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ خار اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی،سوئی گیس،بجلی،تعلیم، صحت اور دوسرے کئی انفرادی اور اجتماعی مسائل سے متعلق محکموں کو ہدایات جاری کی۔اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان روابط کا فقدان ہے جب انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان رابطے مضبوط ہونگے تو عوامی مسائل کے حل ہونے میں کافی مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر موجود ہیں لیکن ہر ایک کو دفاتر تک رسائی ممکن نہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا دانعقاد کیا جاتاہے تاکہ عوام کو دفاتر کے چکروں سے نجات دلا کر ان کے مسائل اور مشکلات ان کی دہلیز پر حل ہوں۔انہوں نے یقین دلایا کہ پیش کردہتمام مسائل منتخب عوامی نمائندوں سے حل کرنے کی بھر پور کوششیں کریں گے۔اے ڈی سی نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کے فیصلوں پر ہرصورت میں عملدرآمد ہوگا اور ہر محکمہ تحریری طور پر دیے گئے ڈیڈ لائن میں مسائل حل کرنے کا پابند ہوگا۔مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ کرنے والوں سے نہ صرف باز پرس ہوگی بلکہ ان کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے