بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) شملائی میں گزشتہ کھلی کچہری میں اٹھائے جانے والے مسائل پر ہونے والی پیش رفت سے اہل علاقہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ دوبارہ شملائی میں کچہری کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں پائی جانے والی یہ تاثر ختم کرنا ہے کہ کھلی کچہریوں میں مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسائل انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں ہونگے ضرور حل کیئے جائیں گے،.شملائی کھلی کچہری میں اے اے سی فیاض خان، ایکسئین سی این ڈبلیو نعیم خان، ایس ڈی او طارق علی، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ گنڈاپور صاحب، ڈی ایس پی اورنگزیب اور دیگر محکموں کے ذمے داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے علاقائی مسائل کی نشاندہی کی اور اس کے حل کیلئے انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کیا