دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کیمطابق ڈپٹی کمشنر دیر بالا جناب محمد شعیب صاحب کے زیر نگرانی گورنمنٹ ھایئر سیکنڈری سکول آخاگرام میں کھلی کچہری منعقد ھوئی۔جسمیں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد،اسسٹنٹ کمشنر واڑی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حاجی بادشاہ زادہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی محمد علیم سمیت تمام محکموں کے سربراہان،علاقہ مشران اور علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں معززین علاقہ نے لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر کام کریں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ دُکھی انسانیت کی خدمت ھمارے اولین ترجیحات میں شامل ھیں۔انہوں نے بیشتر مسائل موقع پر حل کردیے جبکہ باقی ماندہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے گیے اور ان کو ہدایت کی گئی کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کیجائیگی لہٰذا عوام کی جتنے مسائل ھیں ان کو جلد از جلدحل کیے جائیں۔علاقہ عوام نے آخاگرام میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔