ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان کی سربراہی میں یونین کونسل چمہڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں کی شکایات سنیں اور انکے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان روابط کا فقدان ہے جب انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان رابطے مضبوط ہونگے تو عوامی مسائل کے حل ہونے میں کافی مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر موجود ہیں لیکن ہر ایک کو دفاتر تک رسائی ممکن نہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا دانعقاد کیا جاتاہے تاکہ عوام کو دفاتر کے چکروں سے نجات دلا کر ان کے مسائل اور مشکلات ان کی دہلیز پر حل ہوں۔اے ڈی سی نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کے فیصلوں پر ہرصورت میں عملدرآمد ہوگا اور ہر محکمہ تحریری طور پر دیے گئے ڈیڈ لائن میں مسائل حل کرنے کا پابند ہوگا۔مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ کرنے والوں سے نہ صرف باز پرس ہوگی بلکہ ان کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔