پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور بی آرٹی منصوبے کی آڈٹ رپورٹ میں 4 ارب 72کروڑ روپے کی بیقاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری افسروں کو الاؤنس کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔رپورٹ میں گاڑیوں اور پیٹرول کی مد میں بھی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ آڈیٹرز کی نشاندہی پر ایک ارب 47 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولی بھی کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، حکومت تمام اعتراضات کا بھرپور دفاع کرے گی۔