پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت سے کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر پشاور کار ڈیلر ایسوسی ایشن بخت میر جان درانی‘ جنرل سیکرٹری قائم شاہ‘ صدر رنگ روڈ حاجی فتح خان اور نائب صدر صادق شاہ شامل تھے۔ کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد نے درپیش مسائل بارے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کو اتوار بازار میں رنگ روڈ پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کی اجازت دی جائے جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت بارگین کے اندر کریں اور سڑک کنارے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی جبکہ باقاعدہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک میں خلل آنے سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں غلط پارکنگ اور غیر قانونی طور پر سڑک کنارے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنیوالوں کے خلاف مہمات جاری ہیں اس سلسلے میں کار ڈیلرز سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک میں خلل نہ آئے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے