میرانشاہ(مانند نیوز ڈیسک) سپین وام گرینڈ جرگہ کے چیئرمین ملک لیاقت علی خان وزیر نے گاؤں شمیری میں پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے جاری کردہ بیان میں ملک لیاقت علی خان وزیر کا کہنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کا شمار صوبے کے بہترین افسران میں ہوتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری سے شمالی وزیرستان میں تاریخی ترقیاتی کام کیے ۔ہم ان پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں ۔کہ وہ شمیری پل کی تعمیر کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔کیونکہ اس پل سے مقامی آبادی اور خصوصاً معذور  اور بیمار افراد کو شدید تکلیف کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب بننے کا اندیشہ ہے ۔ملک لیاقت علی خان وزیر نے ضلعی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ۔کہ پل کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے ڈالنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں ۔تاکہ شہریوں کا قانون پر اعتماد بحال ہو ۔انہوں نے اپنی طرف سے پل کی تعمیر  میں ہر قسم تعاون کی پیشکش کی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے