لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا ایک بار پھرکورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں جعلی اندراج کیا گیا۔نواز شریف کی سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز کی انٹری کی گئی ہے۔ نوازشریف کی کین سائنو سنگل ڈوز ویکسی نیشن کی انٹری 3اکتوبرکو نارووال پبلک اسکول میں ہوئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کی جعلی انٹری کو شرارت قرار دے دیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی انٹری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ نواز شریف کی جعلی انٹری پر ایف آئی اے سے رابطہ کر رہے ہیں،پہلی بار نوازشریف کی کورونا اویکسینیشن کی انٹری 22ستمبر کو لاہور کے اسپتال میں ہوئی تھی۔ ان کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ ہو گیا تھا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی تھی۔یاد رہے کہ پہلی بار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویکسینیشن کی جعلی انٹری کرنے والے دو ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جس شخص کے کہنے پر انٹری کی گئی وہ پاکستان میں نہیں ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں کوررونا ویکسینشن کا ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے گزشتہ کئی ماہ سے کر رہے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے