اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بجلی ایک سال کے لئے 1.65 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1.65 فی یونٹ مہنگی کر دی، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ  2019-20 اور 2020-21 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے