جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ شاکس میں روڈپر مال بردارگاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار زبیرنامی نوجوان موقع پر جان بحق جبکہ دو نوجوانان سہیل اوررابیل زخمی ہوگئے ریسکیو1122نے فوری طورپر زخمیوں کو پہلے جمرود سول ہسپتال اور پھر حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس پشاورمنتقل کردیئے۔جبکہ تینوں کا تعلق ایک ہی علاقہ برقمبرخیل تحصیل باڑہ سے ہیں۔