کابل (مانند نیوز ڈیسک) امارت اسلامی افغانستان نے دار الحکومت کابل میں گزشتہ روز عید گاہ مسجد کے دروازے پر دھماکے کے بعد آپریشن کرکے شدت پسند تنظیم داعش خراساں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17خیر خانہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کو ختم کرتے ہوئے 3جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان ذرائع نے داعش جنگجوؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ کارروائی افغانستان کے دار الحکومت کابل میں گزشتہ روز عید گاہ مسجد کے دروازے پر کیے جانے والے خود کش بم دھماکے کچھ گھنٹوں بعد دیکھنے میں آئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔الجزیرہ کے مطابق کابل میں مسجد کے داخلی دروازے پر دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی جاری تھی۔رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر پی ڈی 17آپریشن دھماکا کے مشتبہ افراد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تاہم اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے