اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے، پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانی کون ہیں؟، پاناما لیکس کی تحقیقات والا طریقہ ہی پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں اپنایا جانا چاہئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے تین سال گزر گئے، آج تک یہ معلوم نہ ہوسکا الزام کیا ہے، نیب پہلے جیل میں ڈالتی ہے کیس بعد میں بناتی ہے، جب تک کسی کیخلاف ثبوت نہ آئے وہ بے گناہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے، پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانی کون ہیں؟، پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا مگر اس پر جے آئی ٹی بنی، ان 700 افراد کیخلاف بھی ماضی کی طرح تحقیقات ہونی چاہئیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیلئے قانون کچھ اور باقی سب کیلئے کچھ اور قانون ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے پاناما لیکس کی تحقیقات والا طریقہ ہی پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں اپنایا جانا چاہئے، نواز شریف کے علاوہ کسی کو سزا نہیں دی گئی،زیراعظم کی بنائی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن بنائے جاتے ہیں مگر آج تک کوئی کمیشن فیصلہ نہیں کرسکا، جب سے حکومت آئی 10 سے 15 کمیشن بنائے جاچکے، ملک کو آرڈنینسر سے چلایا جا رہا ہے، آج اس ملک کے قانون اور آئینی تقاضوں کو توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے