اسلام آباد /لاہور (مانند نیوز ڈیسک) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد2000سے بڑھ گئی ہے۔ شہر مں ڈیفنس کے علاقے میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 946افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دو ہفتوں کے دوران لاہورسے ڈینگی کے1663کیس سامنے آئے ہیں۔ اس وقت 200سے زائد مریض تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ لاہورمیں ڈینگی مچھر کے17ہزار سے زائد ہاٹ اسپاٹس کی نشان دہی ہوئی ہے جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 45ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیا گیا اور 5 مقامات کو سیل کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی کے باعث 1418افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے اور 82افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 24گھنٹے کے دوران 113افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 448ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں 86شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق راول پنڈی کے شہری علاقوں میں 20 اور دیہی علاقوں میں 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں مجموعی مریضوں کی تعداد657 ہوگئی ہے۔ ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بینظیربھٹو اسپتال میں 13 جبکہ ہولی فیملی اسپتال میں 11 مریض لائے گئے۔ ڈی ایچ کیو میں بھی 3 نئے مریض داخل کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے