اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف جبکہ سیکرٹری وزارت خزانہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ آن لائن مذاکرات میں سیکرٹری وزارت خزانہ، چئیرمین ایف بی آر اور عالمی مالیاتی ادارے کے حکام شریک ہونگے۔ رواں مالی سال کے معاشی اہداف، توانائی شعبے کے گردشی قرض کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں ٹیکس اہداف، معاشی گروتھ کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ چئیرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف حکام کو محصولات کے اہداف جبکہ سیکرٹری وزارت خزانہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ مذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے