بٹخیلہ (مانند نیوز ڈیسک)ماڈل فارم سروسز سنٹر ملاکنڈکے زیر اہتمام ضلع بھر کے کاشتکاروں کے درمیان چاول کی کاشت کا مقابلہ کیا جارہا ہے سنٹر کے صدر رشید خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جبکہ ضلعی و تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں جو کہ مقابلے میں شامل فصلوں کا معائنہ کرے گی انھوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں رنگا رنگ تقریب میں پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کریں گے۔