ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 38ویں سالانہ دو روزہ مقابلہ نعت خوانی مکمل ہو گئے،15 سال سے کم عمر بچوں میں مبشر احمد  15  سے 25 سال سے سید احمد شاہ  جب کہ بچیوں میں عجوہ بتول  اور 15سے 25 سال میں نورش اعوان اول پوزیشن کے ساتھ صوبائی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ضلع ایبٹ آباد کی جانب سے سرخرو قرار پائے۔کامیاب نعت خوانوں میں ٹرافیاں،شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ مقابلے جلال بابا آڈیٹوریم کے اباسین ہال  میں منعقد ہوئے۔ بچیوں اور خواتین،بچوں اور مردوں کی چار کٹیگری 15 سال سے کم اور 15سے 25 سال عمر کے مقابلے دو روز جاری رہے جس میں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں،مدارس،سکولز،کالجز،ویونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ دوسرے روز 15 سال سے کم عمر بچوں میں روز ویلی سکول کے مبشر احمد پہلی،اسی سکول کے مجتبی احمد نے دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول کاکول کے مزمل جلیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی،خصوصی انعام سید ولایت شاہ نے حاصل کیا۔اسی طرح 15 سال سے 25 سال عمر میں مدرسہ جامع محمدیہ کریمیہ کے سید احمد شاہ نے پہلی ایبٹ آباد کے حسین علی ستی نے دوسری اور پی او ایف حویلیاں کے احسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور خصوصی انعام  will,s institute کے حافظ حمزہ انور ستی حقدار ٹھہرے۔مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر آمین الحسن  نے دونوں کٹیگری کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں،سرٹیفیکیٹ اور خصوصی شیلڈ تقسیمِ کیں۔ان دو روزہ  مقابلوں میں اول آنے والے طلباء وطالبات،عجوہ بتول،نورش خالد اعوان،مبشر احمد اور سید احمد شاہ 11اکتوبر کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلوں میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں دو روزہ مقابلہ نعت خوانی اختتام پزیر ہو چکے ہیں بچوں اور بچیوں کے مقابلہ کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ڈائریکٹر جی ڈی اے رضا علی حبیب اور سیف ریسٹورنٹ،مناک ریسٹورنٹ کا تعاون شامل رہا۔ ٹی ایم اے،ڈسٹرکٹ سپورٹس،ڈسٹرکٹ یوتھ کی طرح کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے چاروں کٹیگری کے طلبہ کو بھی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ صوبائی سطح پر کامیاب ہو کر ضلع کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروقار بابرکت پروگرامات کو مذید احسن انداز میں کرنے کی کوششیں جا ری رکھیں گے۔قبل ازیں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل شعبہ نعت کے انچارج طاہر منیر اعوان،جنرل سیکرٹری خالد وحید قریشی اور آفتاب احمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی،جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بشری مسروراورسینیئر سکول ٹیچر سردار مظہر کے علاوہ طلباء کے والدین بھی موجود تھے،ان مقابلوں کے ججز کے فرائض ملک کے ٹی وی ریڈیو کے نامور نعت خواں جنید مصطفی،سید مہر علی،چن ذیب مصطفائی نے سرانجام دیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے