تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) آل سی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر وہاب منصوری نے صوبائی حکومت سے وفاقی نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹائم سکیل اور ایگریڈیشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے تدریسی کیڈر ز اساتذہ طویل عرصہ سے محدود پروموشن کی وجہ سے محروم رہنے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوتیلی ماں کا رویہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر اساتذہ 12 سے 16سال تک وہی سکیلز پر ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں اور ترقی سے محروم رہ جاتے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ایک تقریب کے دوران ا نہوں نے اساتذہ سے خطاب کے موقع پر ڈسپیرٹی الاؤنس کی عدم فراہمی اور ایڈہاک ریلیف ضم نہ کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت پر بھی تعجب کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے انصاف کے تقاضے پورا کرکے وفاقی نوٹیفیکیشن 2021/22 اصولی طور عمل کرکے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔