اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے مختلف قوانین کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران اہم قانون سازی اور ریاستی امور نمٹانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیا، اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔ملاقات کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے، امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے