اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانیہ چینی نہیں، گورا سرٹیفکیٹ و ویکسین درست مانتا ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے چینی اور دیگر سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک نہیں ہیں۔اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے یہ فیصلہ امریکا اور یورپ میں جعلی سرٹیفکیٹ کے شواہد ملنے کے باوجود کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کورونا وائرس کی ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہے، برطانیہ کا یہ فیصلہ صحت سے متعلق احتیاطی طور پر کیا گیا ہے یا یہ نو آبادیاتی ذہنیت کے اثرات ہیں؟۔ا سد عمر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی اینٹی کرپشن تھی یہ سارے ادارے تھے، پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اس لئے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ادارہ بھی ہونا چاہئے تھا جو حکومت کے اوپر فیصلے کرنے والوں کے اوپر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے، آپ نے ان کو ہاؤسنگ اتھارٹیز کے آپس کے جھگڑوں کے اندر ڈال دیا، جس کے بعد اس کے اصل مقصد میں پوری قوم کو بے چینی تھی کہ فیصلے چلتے ہی رہتے ہیں چلتے ہی رہتے ہیں اس کا کوئی سرا ہی نہیں ملتا، تو اس کا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کو اس کے اصل مقصد کی جانب لایا جائے، ایک ایسا ادارہ ہو جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے