لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، اپوزیشن نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، انتشار کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے، افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے۔سینیٹرعون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دی، عثمان بزدار شوبازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حقیقی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے