کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے نے چارٹر طیارہ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کیلئے سروس نومبر سے اپریل 2022 تک کیلئے درکار ہے۔ ایوی ایشن کمپنی کے پاس ایاٹا کا آپریشنل آڈٹ آپریٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چارٹر سروس کے لیے 250 نشستوں والے جہاز درکار ہونگے۔ چارٹر پروازیں لندن، مانچسٹر، برمنگھم، پیرس اور میلان کے لیے چلائی جائینگی، اسلام آباد، لاہور سے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے درمیان چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپ میں ایاسا کی طرف سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہے، فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے متبادل چارٹر پروازیں چلائی جا رہی ہیں، چارٹر پروازوں سے پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے