الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری کلاس فور ملازمین کے انتخابات مکمل، شوکت علی صدر جبکہ محمدعلی جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں کلاس فور ملازمین کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کلاس فور کے ڈویژنل صدر بابوجان نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو انتخابات کی نگرانی کی اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ شوکت علی کو ان کی ماضی کی کارکردگی اور ملازمین کی جائز مسائل کے حل کرنے کی بنیاد پرانھیں بلامقابلہ صدرجبکہ محمدعلی کو جنرل سیکرٹری مقررکردیا گیا۔اجلاس میں ملازمین کا کہنا تھا کہ صدر شوکت علی اور جنرل سیکرٹری محمدعلی نے کئی سالوں سے ہروقت بلالالچ کے کلاس فور ملازمین کی خدمت کی،شوکت علی ڈرائیور نے ہمیشہ ہسپتال کیلئے اپنی خدمات دی ہیں اور آئندہ بھی دینگے۔منتخب ہونے کے بعد شوکت علی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی نچلے طبقے کے ملازمین کی بھرپور آواز اٹھائی ہر فورم پر ان کے مسائل اجاگرکئے اور ان کے جائز حقوق اور مطالبات پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آج ان کی دوبارہ اعتماد پر ان کے دلی مشکور ہوں اور یقین دلاتا ہون کہ ماضی کی طرح آپ سب مجھے اپنے ساتھ کھڑاپائینگے اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد علی نے بھی اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور بابو جان کی خصوصی آمد پر ان کا شکریہ اداکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے