نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کا کینٹ، اکوڑہ اور پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز۔01 اشتہاری اور 05 منشیات فروش گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے  کینٹ، اکوڑہ اور پبی  کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔تینوں SHOs کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔  لیڈیز پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران 01مجرم اشتہاری 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ 51 مشتبہ افرادکو چھان بین کیلئے تھانہ جات کو منتقل کر دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 02 عدد پستول،6.4 کلوگرام چرس اور 391 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے