پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اندرون شہر شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے گزشتہ روز اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم قیصر ولد عبدالستار کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق رامداس کے علاقے سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب اور منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 بوتل شراب اور ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے