اسلام آباد،پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ڈینگی مچھرکے وار تیز ہو گئے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 61اور خیبرپختونخوا میں 198نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا، گذشتہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، اسلام آباد میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ افرا د1403 ہو گئی۔اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر 937 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 19  نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک کل 466 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 198 مریض سامنے آئے جبکہ لاہور اور گردونواح میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے