منیلا (مانند نیوز ڈیسک) فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے، طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا۔چین کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارہ لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔بھارتی ریاست کیرالا بھی طوفانی بارشوں کی زد پر ہے، 7 چھوٹے بڑے دریا بپھرنے سے کئی اظلاع زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالا میں بارشوں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے