تائپے (مانند نیوز ڈیسک) تائیوان میں عمارت میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلوں پر مشتمل عمارت 40 سال پرانی تھی، رہائشی کمرشل بلڈنگ خستہ حالی کا شکار تھی جس کے نچلے لیول پر دکانیں بھی موجود تھیں۔پولیس نے بتایا کہ آگ رات 3 بجے پہلی منزل پر لگی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے،عمارتوں کو پھنسے لوگوں کو نکالا گیا تاہم آگ کے باعث 40افراد آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے