راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وفاقی وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے